Partnership
Deed Format in Urdu - معاہدہ شراکت داری
(معاہدہ شراکت داری)
زعفران خان ولد محمد زمان ساکن مکان نمبر1، گلی نمبر1محلہ شاہ چن
چراغ، راولپنڈی
)فریق اول(
محمود عالم ولد نصیر مغل ساکن مکان نمبرمکان نمبر1، گلی نمبر1محلہ
شاہ چن چراغ، راولپنڈی
)فریق دوئم(
یہ کہ دونوں فریقین نے "Alam Estates"کے نام سے آفس نمبر1، سیکنڈ فلور، ریحان پلازہ،
صدر، راولپنڈی میں جائیداد کی خرید و فروخت کا کاروبار شروع کیا ہے جس کی شرائط
ذیل ہے۔
)شرائط(
۱۔ یہ کہ میعاد معاہدہ ہذا عرصہ5سال
مقرر کی گئی ہے جو مورخہ01-06-2021سے جاری تصور ہوگی۔
۲۔ یہ کہ کاروبار مذکورہ بالا میں
دونوں فریقین نے درج ذیل تناسب سے سرمایہ کاری کی ہے۔
فریق اول : 50%
فریق دوئم : 50%
۳۔ یہ کہ ہر ماہ کی آخری تاریخ کو
حساب کتاب کیا جائے گا اور بعد از منہائی جملہ اخراجات خالصتاً حاصل ہونے والا
منافع دونوں فریقین میں بحصہ برابر تقسیم کیا جائے گا۔ کاروبار میں نقصان ہونے کی
صورت میں بھی دونوں فریقین بحصہ برابر نقصان برداشت کریں گے۔
۴۔ یہ کہ "Alam
Estates"کے نام سے HBLصدر برانچ راولپنڈی میں مشترکہ
بینک اکاؤنٹ کھولا جائے۔ جو دونوں فریقین کے دستخطوں سے ہی آپریٹ کیا جائے گا۔
۵۔ یہ کہ ملازمین رکھنا، ان کی
تنخواہیں مقرر کرنا اور دیگر معاملات طے کرنے کے بارے میں دونوں فریقین کی باہمی
رضامندی ضروری ہوگی۔
۶۔ یہ کہ اگر کوئی بھی فریق شراکت
داری ہذا سے دستبردار /الگ ہونا چاہے تو وہ دوسرے فریق کو 03ماہ قبل تحریری پیشگی
نوٹس دینے کا پابند ہوگا اور اس 03ماہ کے عرصے کے اندر اندر دوسرا
فریق، دستبردار ہونے والے فریق کو کاروبار مذکورہ میں اس کی Investکی گئی رقم بمعہ بقایا جات و منافع ادا کرنے کا پابند ہوگا۔
۷۔ یہ کہ فریقین میں کاروبار مذکورہ
بالا سے متلق کوئی بھی تنازعہ پیدا ہوجانے کی صورت میں، دونوں فریقین کی رضامندی
سے ایک ثالث مقرر کیا جائے گا اور جو فیصلہ ثالث کرے گا وہ دونوں فریقین کو من و
عن منظور و قبول ہوگا۔
۸۔ یہ کہ معاہدہ شراکت داری ہذا کی
شرائط کی پابند ی ہر دو فریقین کے وارثان پر بھی عائد ہو گی۔
لہذا معاہد ہ بابت شراکت داری روبرو گواہان حاشیہ ہذا بقائمی ہوش و
حواس خمسہ بلا جبر و اکراہ غٰیرے برضامندی خود تحریر و تکمیل کر کے اس
کو پڑھ کر سمجھ کر اس پر دستخط و انگوٹھا ثبت کر دیے ہیں تاکہ سند رہے اور بوقت
ضرورت کام آوے۔
المرقوم 01-06-2021
فریق اول۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فریق دوئم۔۔۔۔۔۔۔۔۔
زعفران خان ولد محمد زمان محمود عالم ولد نصیر مغل
شناختی کارڈ نمبر شناختی کارڈ نمبر
گواہ نمبر1۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گواہ نمبر1۔۔۔۔۔۔۔۔۔