Application for Mobile Theft format in Urdu - چوری کی درخواست

بخدمت جناب SHOصاحب تھانہ ……


درخواست برائے انداج مقدمہ برخلاف نامعلوم ملزم /ملزمان

 

جناب عالی!     گزارش حسب ذیل ہے۔

 

۱۔      یہ کہ سائل دکان نمبر45،النور پلازہ،  مین روڈ ............. میں اپنا تندور چلا رہا ہے۔

 

۲۔     یہ کہ آج مورخہ06-03-2020کو حسب معمول سائل اپنے تندور کے کاؤنٹر پر بیٹھا ہوا تھا اوراپنے ڈیوٹی کر رہاتھا۔سائل نے اپنا موبائل سام سنگ S8 IMEI No. 454545454121121)  مالیتی35,000/-روپے چارجنگ پر لگا رکھا تھا۔ تندور میں اس وقت  میرے علاوہ 2ملازمین (1)محمد زین (2)عبد الرحمٰن موجود تھے جو اپنے اپنے کام میں مصروف تھے۔ تقریباً2بجے دن جب رش بڑھا تو اسی دوران سائل کا موبائل مذکورہ بالا کسی شخص نے چوری کر لیا۔ چوری ہونے سے قبل سائل کے زیر استعمال سم Zongجس کا نمبر0313-1234567ہے، موبائل مذکورہ میں موجود تھی۔ سائل نے فوراً کسی دیگر موبائل سے چوری شدہ موبائل پر رابطہ کرنے کی کوشش کی مگر موبائل فون بند جارہا تھا۔ (نقل رسید موبائل خریداری و شناختی کارڈ سائل لف درخواست ہذا ہے(

 

۳۔     یہ کہ موبائل مذکورہ بالا کی چوری کی FIRدرج کروانا مقصود ہے۔ /span>

 

اندریں حالات استدعا ہے کہ نامعلوم ملزم/ملزمان کے خلاف FIRکا اندراج کیا جائے اور سائل کا موبائل برآمد کروایا جائے۔

 

عرضے

............ ولد ......................

ساکن مکان نمبر........، گلی نمبر...............، محلہ ......................، ..................

شناختی کارڈ نمبر00000-0000000-0

موبائل نمبر0000-1234567

مورخہ06-03-2020

 

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

Featured Section

ads