اقرارنامہ بابت فرو ختگی گاڑی
زعفران احمد خان ملک
ولد محمد زمان ساکن..................... (فریق اول
فروخت کنندہ(
میر زمان ولد محمد زمان ساکن.............................. .................. (فریق دوئم خریدار(
یہ کہ ایک عدد گاڑی
ٹیوٹا کرولارجسٹریشن نمبر..................انجن نمبر.............چیسز
نمبر............................، برنگ کالا، ماڈل...........ہاس پاور.........-CC فریق اول کی ملکیت ہے۔
فریق اول نے گاڑی مذکورہ مبلغ 4,75,000/-(چار لاکھ پچہتر ہزار روپے)سکہ رائج الوقت
حکومت پاکستان طے کر کے فریق دوئم کو فروخت کر دی ہے۔ یہ کہ فریق دوئم نے فریق اول
کو کل رقم مبلغ 4,75,000/-(چار لاکھ پچہتر ہزار روپے) آج مورخہ06-10-2019کو
نقد ادا کر دئیے ہیں۔یہ کہ فریق اول نے آج مورخہ06-10-2019کو مذکورہ گاڑی بمعہ اصل
سمارٹ کارڈ اور بائیومیٹرک رسید فریق دوئم کے حوالے کر دئیے ہیں۔ یہ
کہ مورخہ06-10-2019سے قبل گاڑی مذکورہ بالا چوری کی نکلی یا گاڑی مذکورہ بالا کے
انجن نمبر یا چیسز نمبر میں ٹمپرنگ پائی گئی یا انجن نمبر اور چیسز نمبر کٹ
اینڈ و یلڈ پائے گئے یا مذکوہ با لا گاڑی کے کاغذات میں کوئی بھی قانونی سقم ہوا
یا مذکورہ بالا گاڑی کسی بھی کیس میں ملوث پائی گئی یا گاڑی سے متعلقہ کوئی
بھی لین دین باقی ہوا تو اس کا ذمہ دار فریق اول ہوگا جبکہ مورخہ06-10-2019کے بعد
کی تمام تر ذمہ داری فریق دوئم کی ہوگی۔
یہ کہ اقرار نامہ ہذا بقائمی
ہوش و حواس خمسہ بلا جبر و کراہ روبرو گواہان تحریر کر کے اس پر دونوں فریقین نے
اپنے اپنے دستخط و نشان انگوٹھا ثبت کر دئیے ہیں تاکہ سند رہے اور بوقت ضرورت کام
آسکے۔ المرقوم06-10-2019
فریق اول۔۔۔۔۔۔۔
فریق دوئم۔۔۔۔۔۔۔
....................................
.........................................
شناختی کارڈ
نمبر37405-12121212-
شناختی کارڈ
نمبر37405-12121212-1
گواہ نمبر1۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گواہ نمبر2۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔