⚫ Draft / Specimen / Formatبعدالت جناب سینئر سول جج صاحب ضلع____مدعیبناممدعا علیہدعویٰ دلا پانے مبلغ۔۔۔۔۔۔۔ روپے بابت ہرجانہ تکلیف و جھوٹا مقدمہ وجہ عداوتمدعی حسب ذیل عارض ہے۔1۔ یہ کہ مدعی کامرس میں تعلیم یافتہ ہے اور۔۔۔۔۔۔۔روڈ پر۔۔۔۔۔۔۔چوک کے قریب ایک پرائیویٹ کامرس کالج بنایا ہوا ہے تمام قومی اصول و ضوابط کا پابند ہے اور کسی ادارے کا ڈیفالٹر نہیں ہے۔2۔ یہ کہ مدعی ایک پرامن شہری ہے اور اپنے سٹوڈنٹس کو کامرس کی تعلیم کے ساتھ ادبی و اخلاقی درس بھی دیتا ہے۔3۔ یہ کہ مدعا علیہ نے مورخہ۔۔۔۔۔۔۔ کو مدعی کے خلاف ایک فوجداری استغاثہ دائر کیا کہ مدعی نے اسے۔۔۔۔۔۔چوک پر کھڑے ہو کر گالیاں دیں اور پھر گریبان سے پکڑ کر مار پیٹ کی۔4. یہ کہ مدعا علیہ نے۔۔۔۔۔۔۔مجسٹریٹ کی عدالت سے مدعی کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کروایا اور پولیس نے مدعی کو مورخہ ۔۔۔۔۔۔گرفتار کیا اور تین دن حوالات میں بند رکھا اور پھر۔۔۔۔۔۔۔۔۔روپے کے مچلکے کے عوض ضمانت پر رہا کر دیا ۔5۔ یہ کہ بوجہ کمزور شہادت استغاثہ بری طرح ناکام ہوا اور مدعی کو عدالت نے باعزت بری کیا۔6۔ یہ کہ مدعا علیہ نہ ایک جھوٹا، من گھڑت اور بد نیتی پر مشتمل استغاثہ دائر کیا تاکہ مدعا علیہ Undue influence کا استعمال کر کے پہلے سے زیر سماعت دیوانی مقدمات میں مدعا علیہ سے صلح کر لے۔7. یہ کہ اس جھوٹے استغاثہ کی وجہ سے مدعی کو انتہائی تکلیف اور ذہنی کوفت کا سامنا کرنا پڑا۔مدعی کی Reputation کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا اور گرفتاری سے بری ہو نے تک مدعی نے ایک بڑی رقم خرچ کی۔8. یہ کہ مدعی اوپر بیان کردہ تکلیف اور ذہنی کوفت کے حساب سے ہرجانہ کی رقم کا تعین حسب زیل کرتا ہے۔* ۔جسمانی اذیت........*۔ روحانی و ذہنی کوفت....*۔ Reputation .......*. گواہان کا خرچہ۔۔۔۔۔۔*۔ وکیل کی فیس۔۔۔۔*۔ کاروبار کا نقصان۔۔۔۔۔9. یہ کہ مدعا علیہ کو وکیل کے زریعے ایک تحریری نوٹس بھجوایا گیا کہ وہ مدعی کو ہرجانہ ادا کرے مگر اس نے صاف انکار کر دیا۔10۔ یہ کہ مدعا علیہ کے خلاف بنائے دعویٰ مورخہ ۔۔۔۔۔ کو پیدا ہوئی۔جب مدعی کے خلاف جھوٹا استغاثہ دائر کیا تھا اور مدعی گرفتار ہوا تھا۔11۔ یہ کہ بنائے دعویٰ ضلع۔۔۔۔۔میں پیدا ہوئی لہذا عدالت کو اختیار سماعت حاصل یے۔12۔ یہ کہ مالیت دعویٰ اور اختیار سماعت مبلغ۔۔۔۔۔۔ہے جو کہ کورٹ فیس سے مستثنا ہےلہذا استدعا ہے کہ ڈگری مبلغ۔۔۔۔۔مع خرچہ ہرجانہ بحق مدعی برخلاف مدعا علیہ جاری فرمایا جاوے۔عرضےمدعی۔۔۔۔۔تصدیق_____________دستخط مدعی۔۔۔
Draft / Specimen / Format
0
February 12, 2022